شاہین کو سڈنی ٹیسٹ میں آرام دینا میری سمجھ سے باہر ہے: وقار یونس

سڈنی: وقار یونس نے بھی سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی کے نہ کھیلنے کے فیصلے کو ’’محضکہ خیز‘‘ قرار دیدیا۔
قومی ٹیم کے لیجنڈری فاسٹ بولر وقار یونس کا چینل 7 سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم ٹیسٹ میچ کرکٹ کی بقا کیلئے کھیلتے ہیں لیکن اگر شاہین کو خالصتاً سڈنی ٹیسٹ کیلئے آرام دیا گیا ہے تو میری سمجھ سے باہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ: پلیئنگ 11 کا اعلان، شاہین، امام آؤٹ، صائم کا ڈیبیو کریں گے
وقار یونس نے کہا کہ شاہین آفریدی کا سڈنی ٹیسٹ نہ کھیلنا میرے لیے حقیقی صدمہ ہے، کیونکہ میں انکی پلئینگ الیون میں شمولیت کی توقع کررہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہین میلبرن ٹیسٹ کے دوران اچھی فارم میں لگ رہے تھے جبکہ انکی گیند سوئنگ اور رفتار بڑھنا شروع ہوئی تھی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












