اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

حکومت نے پی سی بی کو پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق بیچنے کی اجازت دیدی

03 جنوری, 2024 13:21

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 9 ویں ایڈیشن کے حوالے سے ایک مشکل آسان ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی حکومت نے پی سی بی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نشریاتی حقوق بیچنے کی اجازت دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پی سی بی کو مالی معاملات میں بغیر اجازت فیصلوں سے روکا تھا، تاہم اب حکومتی اجازت کے بعد پی سی بی نے پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق پر کام شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 میں پک نہ ہونے پر احمد شہزاد افسردہ، لیگ کو خیرباد کہہ دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل نشریاتی حقوق کیلئے تکنیکی بڈز مکمل ہوگئی ہے، نشریاتی حقوق کی مالی بڈ کا فیصلہ آئندہ منگل کو ہوگا اور پی ایس ایل کے ڈیجیٹل رائٹس پر بڈ بھی رواں ہفتے کھل جائیں گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔