سڈنی ٹیسٹ: قومی فاسٹ بولر عامر جمال نے ایک اور کارنامہ انجام دیدیا

سڈنی: سڈنی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اپنا لوہا منوانے والے پاکستانی فاسٹ بولر عامر جمال نے ایک اور کارنامہ انجام دیدیا۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران عامر جمال تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں 18 وکٹیں حاصل کرلیں۔
اس کے علاوہ ٹیسٹ کی ایک ہی اننگز میں 80 سے زائد رنز اور 6 وکٹیں لینے والے وہ دوسرے کرکٹر بن گئے۔
سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں عامر جمال نے 82 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر قومی ٹیم کے اسکور کو 313 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عامر جمال نے عمران خان اور وسیم اکرم کی یاد دِلا دی
بالنگ میں عامر جمال نے 21.4 اوورز کے دوران 69 دیکر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل سابق کپتان عمران خان واحد کرکٹر تھے جنہوں نے 80 سے زائد رنز اور ایک میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیں: سڈنی ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل ختم، قومی ٹیم مشکلات کا شکار
عمران خان نے یہ کارنامہ 1983 میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انجام دیا تھا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












