سڈنی ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل ختم، قومی ٹیم مشکلات کا شکار

سڈنی: سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا سامنا ہے قومی ٹیم کے 68 رنز پر 7 کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔
دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا لیکن عبد اللہ شفیق ایک بار پھر صفر پر بولڈ ہو گئے جبکہ کپتان شان مسعود دوسرے اوور میں پہلی ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
صائم ایوب اور بابر اعظم نے کچھ مزاحمت کی لیکن نوجوان صائم ایوب 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم 23 رنز بنا کر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔
سعود شکیل صرف دو رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ ساجد خان اور سلمان علی آغا کو صفر پر جوش ہیزل ووڈ نے اپنا شکار بنایا۔
تیسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 68 رنز بنا لیے تھے اور پاکستان کو آسٹریلیا پر مجموعی 82 رنز کی برتری حاصل ہے۔
دوسرا دن:
آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے پہلی کامیابی آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی وکٹ کی صورت میں حاصل کی جو 34 رنز بنا کر سلمان علی آغا کا شکار بنے جبکہ عثمان خواجہ کو عامر جمال نے 47 رنز پر پویلین لوٹے۔
آسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 116 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث کھیل روک دیا گیا اور چائے کا وقفہ کر دیا گیا تاہم بعد ازاں چائے کے وقفے کے دوران ہی بارش شروع ہو گئی اور پھر مسلسل بارش کے باعث امپائرز نے دوسرے روز کا کھیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عامر جمال نے عمران خان اور وسیم اکرم کی یاد دِلا دی
مارنس لبوشین 23 اور اسٹیواسمتھ 6 رنز بناکر کریز پر موجود تھے جبکہ آسٹریلیا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 197 درکار تھے۔
پہلا دن:
اس سے قبل سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک مرتبہ پھر فیل ہوگئی، ڈیبیو کرنیوالے نوجوان بیٹر صائم ایوب اور عبداللہ شفیق صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے 26 اور سعود شکیل 5 رنز آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شان مسعود نے 35 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
چھٹی وکٹ کی شراکت میں محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور آگے بڑھایا لیکن 190 کے مجموعے پر رضوان 88 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ سلمان آغا 53، ساجد خان 15 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔
نویں وکٹ کی شراکت میں عامر جمال اور میر حمزہ نے 86 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان کا اسکور 313 رنز تک پہنچایا۔
عامر جمال نے 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تاہم وہ نتھین لائن کی بال پر آؤٹ ہوگئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 5، مچل اسٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ، نتھین لائن اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












