قومی ٹیم کے کوچ گرانٹ بریڈ برن اپنے عہدے سے مستعفی

لاہور: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے کوچ گرانٹ بریڈ برن نے پاکستان کرکٹ خیرباد کہہ دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں گرانٹ بریڈ برن نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک شاندار باب کو اب ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے دوران تین مختلف عہدوں پر کام کیا، جن کے ساتھ کام کیا اور جو کچھ حاصل کیا اس پر فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائریکٹر محمد حفیظ کاٹیسٹ میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کے وائٹ واش پر بیان
Bohat Bohat Shukriya 🇵🇰 pic.twitter.com/n0k0pagdtb
— Grant Bradburn (@Beagleboy172) January 7, 2024
پی سی بی کی سابقہ منیجمنٹ نے بریڈ برن کو مئی میں دو سال کیلئے ٹیم کا کوچ مقرر کیا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپنی راہیں جدا کرتے ہوئے افغانستان کرکٹ میں ٹیم میں بطور بیٹنگ کوچ شمولیت اختیار کرلی تھی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












