پاکستانی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا

پاکستانی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت نے پیرس اولمپکس 2024 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
کشمالہ طلعت اولمپک گیمز کے لیے کوالیفاٸی کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون شوٹر ہے۔
انہوں نے خواتین کی 10 میٹر ایئرپسٹل میں پیرس اولمپکس کے لیے جگہ بنائی۔
ایشین شوٹنگ چیمپین شپ میں کشمالہ طلعت نے ایشین شوٹنگ چیمپین شپ میں سلور میڈل جیتا اور ایشین سلور میڈل کے ساتھ کشمالہ نے پیرس اولمپکس کوٹہ حاصل کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرلیا
دوسری جانب ایتھلیٹکس میں ارشد ندیم نے بھی اولمپکس میں جگہ پکی کرلی ہے جب کہ گھڑ سوار عثمان خان کی کوالیفکیشن پوزیشن مستحکم اور مضبوط ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












