اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

کرکٹ وکٹوریہ بابر اعظم سے معاہدے کے خواہشمند، بڑی پیشکش کردی

11 جنوری, 2024 12:52

کرکٹ وکٹوریہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم سے معاہدے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے لیے بابر اعظم اور کرکٹ وکٹوریہ کے درمیان ابتدائی بات چیت بھی ہوئی ہے، کرکٹ وکٹوریہ نے سابق کپتان کو بگ بیش اور اسٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کرکٹ وکٹوریہ بابر اعظم کو طویل طرز کے لیے کنٹریکٹ دینے کی خواہشمند ہے۔

میلبرن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے قیام کے دوران کرکٹ وکٹوریہ کے عہدیداران کی بابراعظم سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں بابراعظم کو میلبرن اسٹارز یا رینیگیڈز سے اوپننگ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز؛ بابر اعظم نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا

ذرائع کرکٹ وکٹوریہ نے کہا کہ خواہش ہے بابراعظم کرکٹ وکٹوریا کے لیے ریڈ بال کرکٹ بھی کھیلیں۔

دوسری جانب بابراعظم نے کنٹریکٹ کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے، بابر اعظم نے جواب دیا ہے کہ رواں سال ستمبر سے جنوری تک پاکستان کی مصروفیت دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔