بی بی ایل: ڈیوڈ وارنر کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسٹیڈیم میں انٹری، ویڈیو وائرل

سڈنی: مایہ ناز آسٹریلوی بیٹر ڈیویڈ وارنر نے بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میچ میں شرکت کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسٹیڈیم میں انٹری ماری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وارنز کے بھائی کی شادی نارتھ سڈنی میں طے تھی جہاں سے گراؤنڈ کا فاصلہ طویل ہونے اور خراب موسم کی وجہ سے انہوں نے پرائیوٹ ہیلی کاپٹر بک کروایا تھا جس کو کرکٹ آسٹریلیا کی اجازت کے بعد اسٹیڈیم میں لینڈ کروایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیم کا ڈیوڈ وارنر کوآخری ٹیسٹ میچ کا تحفہ
Dave Warner.
In a Helicopter.
Arriving at the SCG.Here’s how it happened. @davidwarner31 @ThunderBBL @scg #BBL13 pic.twitter.com/v7QRCkauH5
— KFC Big Bash League (@BBL) January 12, 2024
ڈیوڈ وارنر نے سڈنی تھنڈرز کی انتطامیہ کو یقین دلایا تھا کہ وہ بھائی کی شادی کے باوجود میچ میں حصہ لیں گے اور وارنر میچ سے قبل ہیلی کاپٹر میں گراؤنڈ پہنچ گئے۔
Is it a bird? Is it a plane? No, it’s @davidwarner31 arriving for the Sydney Smash! 🚁 #BBL13 pic.twitter.com/1euUQMH9I4
— KFC Big Bash League (@BBL) January 12, 2024
واضح رہے کہ سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سکسرز کا آج کا یہ میچ اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے بہت اہم ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












