اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست ہرادیا

12 جنوری, 2024 14:59

آکلینڈ: 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست ہرادیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور محمد رضوان نے کیا تاہم صائم ایوب 8 گیندوں پر 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔

محمد رضوان بھی 25 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ فخر زمان نے 15 رنز اسکور کیے۔ افتخار احمد 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔

بابر اعظم نے 2 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 35 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ اسامہ میر اور عباس آفریدی ایک ایک رن بنا سکے، عامر جمال 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 4 جبکہ ایڈم ملنے اور بین سیئرز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ اش سوڈھی کے حصے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں: میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار

قبل ازیں آکلینڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فن ایلن اور ڈیوڈ کونوے نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دوسری ہی گیند پر شاہین آفریدی نے ڈیوڈ کونوے کو کیچ آؤٹ ہوگئے۔

فن ایلن کو عباس آفریدی نے پویلین بھیجا انہوں نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 128 رنز پر گری جب کین ولیمسن 57 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے شامل تھے۔

گلین فلپس 19 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، اس کے بعد پچ پر موجود ڈیرل مچل 61 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ڈیرل نے 27 گیندوں پر 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

جس کے بعد نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیمپن نے 26، ایڈم ملن 10 اورٹم سوتھی کو صرف 6 رنز پر آؤٹ ہوگئے جبکہ ایش سوڈھی اور میٹ ہینری صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 جنوری 2024 کو سیڈن پارک، ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔