اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ، پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ابتک کا ریکارڈ کیسا ہے؟

12 جنوری, 2024 13:54

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں ریکارڈ اچھا ہے، پاکستان نے 20 میچ جبکہ نیوزی لینڈ نے 13 میچ جیت رکھے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میچز میں دونوں ٹیمیں 34 مرتبہ مد مقابل آئیں ہیں جس میں پاکستان کو برتری حاصل ہے، صرف ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ اسکور 201 ہے جبکہ کم ترین اسکور 101 ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ بین الاقوامی ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جارہا ہے۔

پاکستان ٹیم کو قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ میزبان نیوزی لینڈ ٹیم مایہ ناز بلے باز کین ولیمسن کی قیادت میں میدان میں اُتری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میچ سے قبل نیوزی لینڈ کے اہم کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 جنوری 2024 کو سیڈن پارک، ہیملٹن میں، تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 17 جنوری 2024 کو یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں کھیلا جائے گا۔

چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 جنوری 2024 کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں اور پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ 21 جنوری 2024 کو ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔