پاک نیوزی لینڈ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں خاتون فیلڈ امپائر تعینات

ہملٹن: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں خاتون فیلڈ امپائر فرائض سر انجام دے رہی ہیں۔
ہملٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی خاتون امپائر کم کاٹن بھی فیلڈ امپائرنگ کے فرائض نبھا رہی ہیں یہ انکا دوسرا انٹرنیشنل میچ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست ہرادیا
اس سے قبل خاتون امپائر نے سال 2023 میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کیا تھا۔
واضح رہے کہ 5 میچوں پر مشتمل سیریز میں کیویز کو پاکستان کیخلاف 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












