اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

14 جنوری, 2024 15:09

ہملٹن: نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

ہملٹن میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔

کیوی اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم 59 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کے اوپنر ڈیون کانوے 20 رنز بناکر عامر جمال کا شکار بنے۔

فن ایلن 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر 74 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان کین ولیمسن 26 رنز بنا ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔

اسکے بعد ڈیرل مچل 17، گلین فلپس 13، مارک چیپ مین 4 اور ایڈم ملنے صفر کے مہمان ثابت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: خاموش ہوجائیں، افتخار احمد دوران میچ مداح پر غصہ ہوگئے

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 3، عباس آفریدی نے 2 جبکہ اسامہ میر اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیم 19.3 اوورز میں محض 173 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اوپنر صائم ایوب ایک اور محمد رضوان 7 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 46 رنز سے شکست ہرادیا

فخر زمان اور بابراعظم نے 87 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن فخر 50 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جبکہ بابراعظم نے 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

دیگر کھلاڑیوں میں افتخار احمد 4، اعظم خان 2، عامر جمال 9 اور شاہین شاہ آفریدی 22 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 2 جبکہ ٹم ساؤتھی، مچل سینٹنر، ایش سودھی اور بین سیئرز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔