ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

عثمان خواجہ غزہ کے مظلوم بچوں کیلئے میدان میں آگئے

16 جنوری, 2024 20:20

سڈنی: آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ غزہ کے مظلوم بچوں کے لیے میدان میں آگئے۔

عثمان خواجہ نے کھیلوں کی مشہور آسٹریلین کمپنی سے معاہدہ کرلیا ہے، جس میں عثمان خواجہ کے میچز کے دوران پہنے گئے شوز کی تصاویر والی ٹی شرٹس فروخت کی جائیں گی۔

آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ’ آزادی انسانی حقوق ہے‘، ’ تمام زندگیاں برابر ہیں‘ جیسے نعروں کے ذریعے دنیا کی توجہ فلسطین کی طرف مبذول کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، عثمان خواجہ کو سیاہ پٹی باندھنا مہنگا پڑگیا

عثمان خواجہ کے مطابق ٹی شرٹس کی آمدنی غزہ کے متاثرین کی امداد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔