مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک اپنے عہدوں سے مستعفی

لاہور: مکی آرتھر، گرانٹ بریڈ برن اور اینڈریو پٹک نے اپنے عہدوں سے استعفٰی دے دیا، انہیں نومبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فرائض سونپے گئے تھے۔
اپریل 2023 میں مکی آرتھر کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا تھا، گرانٹ بریڈ برن کو پاکستان کی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔
جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اینڈریو پٹک اپریل 2023 سے پاکستان کے بیٹنگ کوچ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ٹیم کے کوچ گرانٹ بریڈ برن اپنے عہدے سے مستعفی
تینوں نے پی سی بی کو جنوری کے آخر تک اپنی اپنی ملازمتیں چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: معاملات طے، مکی آرتھر بھی جلد پی سی بی سے راہیں جدا کرلیں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ بورڈ ان کی مستقبل کی کوششوں میں نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












