ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

19 جنوری, 2024 14:56

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ نے چوتھے میچ میں بھی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 159 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر مکمل کرلیا۔

159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے ابتدائی 3 کھلاڑی صرف 20 رنز پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 8 رنز پر فن ایلن کی صورت کی گری، اس کے بعد ٹم سیفرٹ کو شاہین شاہ آفریدی نے صفر پر کیچ آؤٹ کیا، شاہین نے صرف 4 رنز پر ول ینگ کو بھی آؤٹ کردیا۔

تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے ناقابل شکست اننگز کھیلی اور دونوں کھلاڑیوں نے ناصرف ففٹیز مکمل کیں بلکہ اپنی ٹیم کو بھی جیت سے ہمکنار کرایا۔

ڈیرل مچل 72 اور گلین فلپس 70 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 158 رنز بنا ئے تھے، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب اس بار بھی ناکام رہے اور دوسرے اوور میں صرف ایک رن پر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: چوتھا ٹی ٹوئنٹی: ڈیون کانوے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

پاکستان کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو 19 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، فخر زمان بھی 15 گیندوں پر 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

اعظم خان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے صاحبزادہ فرحان بھی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

دوسری جانب محمد رضوان ذمہ دارانہ بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے رہے اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

126 کے مجموعی اسکور پر افتخار احمد 10 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہو گئے۔

محمد رضوان 63 گیندوں پر 90 رنز اور محمد نواز 9 گیندوں پر 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔