پی ایس ایل 9: ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر

لاہور: پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کیلئے ڈیرن سیمی کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔
سابق ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ سیزن ون سے پشاور زلمی فیملی کا حصہ ہیں۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے شروع سے ہی ڈیرن سیمی پشاور زلمی ٹیم اور فیملی کا اہم ترین حصہ ہیں، ڈیرن سیمی نے بطور کپتان پشاور زلمی کو پی ایس ایل ٹو جتوانے کے علاوہ بطور کوچ بھی پشاور زلمی کی فتوحات میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 میں پک نہ ہونے پر احمد شہزاد افسردہ، لیگ کو خیرباد کہہ دیا
ڈیرن سیمی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے لیے پشاور زلمی کا حصہ بننے پر خوشی ہے، پشاور زلمی کی ٹیم میرے لیے ایک فیملی کی طرح ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن 9 میں ایک بار پھر پشاور زلمی کو ٹرافی جتوانے کی کوشش کروں گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












