ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

گلین میکسویل حد سے زیادہ شراب پینے کے باعث اسپتال میں داخل

22 جنوری, 2024 17:12

ایڈیلیڈ: آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل حد سے زیادہ شراب پینے کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔

ایڈیلیڈ میں جمعے کے روز رات دیر گئے پارٹی میں زیادہ شراب پینے کے باعث طبیعت بگڑنے پر گلین میکسویل کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔

رائل ایڈیلیڈ اسپتال میں ڈاکٹروں نے گلین میکسویل کا معائنہ کیا جس کے بعد آل راؤنڈر اسی روز اسپتال سے گھر چلے گئے اور اگلے روز ٹی 20 سیریز کے لیے لگائے گئے ٹریننگ کیمپ میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: جب تک چلنے کے قابل ہوں آئی پی ایل کھیلتا رہوں گا: میکسویل

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔