پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے بورڈ میں وہ اپنے بندے لے آتا ہے: جاوید میانداد

کراچی: جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے وہ اپنے بندے پاکستان کرکٹ بورڈ میں لے آتا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرکٹ میں کہیں ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہوتا ہے، کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرنا ہوگا۔
جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جو بھی بنے ملک اور کرکٹ کی ترقی کے لیے کام کرے، پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے بورڈ میں وہ اپنے بندے لے کر آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر
ایک سوال کے جواب میں سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر اُنہیں موقع دیا جائے تو وہ سب ٹھیک کردیں گے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












