جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ایڈووکیٹ شاہ خاور قائم مقام چیئرمین پی سی بی مقرر

24 جنوری, 2024 13:18

لاہور: ایڈووکیٹ شاہ خاور نے قائم مقام چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھال لیا۔

شاہ خاور پی سی بی ہیڈکوارٹر پہنچے، جہاں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹرز اور دوسرے اسٹاف نے استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق شاہ خاور آج سلمان نصیر سمیت دوسرے حکام سے اہم امورز پر بریفینگ بھی لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کو ذکاء اشرف کی جگہ پی سی بی میں نامزد کرنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ خاور چار ہفتوں کے اندر اندر الیکشن کرانے کیساتھ کیساتھ روز مرہ کے معاملات بھی دیکھیں گے، وہ گزشتہ شب اسلام آباد سے لاہور پہنچے تھے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔