جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

فخر زمان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کرکٹ اکیڈمی قائم کردی

24 جنوری, 2024 16:54

میلبرن: قومی کرکٹر فخر زمان نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کرکٹ اکیڈمی قائم کردی۔

اکیڈمی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ اکیڈمی میں عمر کی کوئی حد نہیں رکھی گئی، اسے بنانے کا مقصد اکیڈمی میں کھلاڑیوں کی بنیادی چیزوں پر کام کرکے ٹیمیں تیار کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ آسٹریلیا، دبئی اور پاکستان سے اکیڈمی کی ٹیمیں دوروں کا تبادلہ کریں گی، پاکستان میں دو اکیڈمیز قائم کر چکے ہیں، ایک اور پر کام جاری ہے، ہم نے اکیڈمی میں اسکالرشپ پر بھی کھلاڑیوں کو رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فخر زمان کا ایک اور عالمی ریکاڈ

انہوں نے کہا کہ میں نے بڑی مشکل سے کرکٹ کھیلی ہے، اب چاہتا ہوں دوسروں کو مشکل نہ ہو۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔