ہفتہ، 13-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

بی پی ایل میں بابر اعظم کے چرچے، جاتے ہی دھوم مچادی

24 جنوری, 2024 12:55

میرپور: بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) 10 میں پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے دھوم مچادی ہے۔

بابر اعظم نے سلہٹ اسٹرائیکرز کے خلاف رنگ پور رائیڈرز کی یقینی شکست کو جیت میں بدل دیا۔

سلہٹ اسٹرائیکرز نے رنگ پور کو 121 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں رنگ پور کی 39 رنز پر 6 وکٹیں گر چکی تھیں تاہم کم رنز پر بڑے نقصان کے بعد بابراعظم نے ناقابلِ شکست نصف سینچری بنائی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ وکٹوریہ بابر اعظم سے معاہدے کے خواہشمند، بڑی پیشکش کردی

بابر نے افغان کرکٹر عظمت اللہ عمر زئی کے ساتھ 84 رن کی شراکت سے رنگ پور کو 4 وکٹ سے کامیابی دلا دی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔