جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز؛ کیمرون گرین کی کورونا کیساتھ شرکت

25 جنوری, 2024 12:53

برسبین: آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی آل راؤنڈر کیمرون گرین نے کورونا وائرس کے ساتھ میچ میں شرکت کی۔

برسبین میں ہونے والے اس میچ میں کیمرون گرین پروٹوکولز کے مطابق ٹیسٹ میچ میں شریک ہیں، وہ دیگر کھلاڑیوں سے الگ رہتے ہیں، گراؤنڈ میں بھی کیمرون گرین کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملاتے۔

جوش ہیزل ووڈ کے وکٹ لینے پر بھی کیمرون گرین جشن میں شامل نہیں ہوئے، کیمرون گرین میچ سے قبل ترانے کے وقت بھی دیگر کھلاڑیوں سے دور رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین بنانیوالا روسی سائنسدان مبینہ طور پر قتل

برسبین ٹیسٹ سے قبل کیمرون گرین اور کوچ اینڈریو میکڈانلڈ کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈے نائٹ برسبین ٹیسٹ کا آج پہلا روز ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔