جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

بنگلادیش پریمیئر لیگ کیلئے مزید قومی کرکٹرز کو این او سی جاری

26 جنوری, 2024 13:03

لاہور: بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے مزید قومی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق عامرجمال، صائم ایوب، محمد حسنین، محمد نواز اور عاکف جاوید کو بنگلادیش پریمیئرلیگ کے لیے این اوسی جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شہزاد نے بھی این او سی کے لیے اپلائی کردیا ہے، ان سے بی پی ایل فرنچائز بارہشال فارچیون نے رابطہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شعیب ملک کا سفر ختم

واضح رہے کہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کی شق کے مطابق کرکٹرز کو پی ایس ایل کے علاوہ صرف دو لیگز کھیلنے کی اجازت ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بنگلا دیش پریمیئر لیگ کیلئے محمد رضوان، بابر اعظم، حنین شاہ، فہیم اشرف، عثمان قادر، عبداللہ شفیق، وسیم جونیئر، عمران جونیئر، سلمان ارشاد ، شعیب ملک اور خوشدل شاہ کو این او سی جاری کیا گیا تھا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔