بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شعیب ملک کا سفر ختم

پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) سے باہر ہوگئے ہیں۔
شعیب ملک دو روز قبل بی پی ایل کا میچ کھیلنے کے بعد بنگلا دیش سے یو اے ای چلے گئے تھے۔
شعیب ملک کی ٹیم فورچیون باریشال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شعیب کو اگلے میچ سے پہلے واپس آنا تھا لیکن اب انہوں بتایا ہے کہ وہ 4 فروری کو آئیں گے، تاہم اب ٹیم سمجھتی ہے کہ بہتر ہے شعیب ملک مزید نہ کھیلیں۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کی ایک اور کامیابی پر ثانیہ مرزا کاطنز بھرا ٹوئٹ
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شعیب ملک نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں فورچیون باریشال کی نمائندگی کرتے ہوئے ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کیے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











