جمعہ، 12-جون،2026
جمعہ 1447/12/26هـ (12-06-2026م)

ڈیوس کپ: بھارتی ٹینس ٹیم 60 سال بعد پاکستان پہنچ گٸی

29 جنوری, 2024 13:49

اسلام آباد: بھارتی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی کھیلنے پاکستان پہنچ گٸی۔

بھارتی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ مقابلے کیلٸے 60 سال بعد پاکستان میں مدمقابل ہوگی، انڈین ٹینس ٹیم کا پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام نے ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔

پاکستان پہنچنے والی ٹیم میں 5 پلیٸرز اور پانچ آفیشلز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوس کپ: بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان کے ویزے جاری

بھارتی ٹینس ٹیم آخری بار ڈیوس کپ کھیلنے 1964 میں پاکستان آئی تھی۔

دو روزہ پاک بھارت ڈیوس کپ ٹاٸی 3 فروری سے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔