ویڈیو: آئی ایل ٹی ٹوئنٹی، کولن منرو کا اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ

شارجہ: انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان کولن منرو نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا گیا جس پر انہیں خوب سراہا جارہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارجہ واریئرز کے بیٹر ڈیزرٹ وائپرز کے بولر شاداب خان کی گیند کو سامنے کی طرف کھیلتے ہیں لیکن گیند نان اسٹرائیکر پر کھڑے مارٹن گپٹل کے ہاتھ پر لگ جاتی ہے اور وہ تھوڑا سا آگے نکلتے ہوئے گرجاتے ہیں۔
مارٹن گپٹل کے گرتے ہی شاداب خان فوراً گپٹل کو رن آؤٹ کرتے ہیں لیکن اسی دوران ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان کولن منرو، مارٹن گپٹل کے پاس آکر انہیں کھیل جاری رکھنے کا کہتے ہیں۔
A fine gesture by Colin Munro and the Desert Vipers team 👌 #ILT20
(via @ILT20Official) pic.twitter.com/vR0xIBpxYo
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 29, 2024
ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان کولن منرو کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے پر شائقین نے ان کو خوب داد دی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی آل راؤنڈ کا حسنین کے ایکشن پر اشارہ، شعیب اختر نے کھلاڑی کو کھری کھری سنادی
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












