جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوگئے

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
جے شاہ مسلسل تیسرے سال اے سی سی کے صدر منتخب ہوئے ہیں، ان کا انتخاب متفقہ طور پر کیا گیا، یہ فیصلہ انڈونیشیا کے شہر بالی میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور اور سی او او سلمان نصیر نے کی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ 2025ء میں اے سی سی کی صدارت سنبھالے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا ایشین کرکٹ کونسل کو خط، جے شاہ کے بیان کی مذمت
جے شاہ اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیئرمین بننے کی دوڑ میں بھی شامل ہو گئے ہیں اورقوی امکان ہے کہ وہ اگلے آئی سی سی چیئرمین ہوسکتے ہیں۔
موجودہ آئی سی سی چیئرمین نیوزی لینڈ کے گریگ بارکلے ہیں جو 2022 میں منتخب ہوئے تھے تاہم ان کی مدت نومبر 2024 میں ختم ہو رہی ہے، اور اسی ماہ اگلے چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












