اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہوں، جہاں کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں: بابر اعظم

ڈھاکا: بابر اعظم کا کہنا ہے کہ میں جہاں کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں ہوں ابھی اور بھی منازل طے کرنی ہیں، جب میں فلاپ ہوں تو کئی لوگوں سے بات کرتا ہوں، میں اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہوں۔
پاکستانی بیٹر و سابق قومی کپتان بابر اعظم نے بنگلادیش میں کرکٹ ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہا کہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے سے ان کنڈیشنز میں اسپنرز کھیلنے کا تجربہ مل رہا ہے، بی پی ایل میں کوالٹی اسپنرز ہیں، وکٹیں آسان نہیں ہیں، ہر جگہ کی کنڈیشنز کا علم ہوتا ہے اور ان کنڈیشنز کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نیوزی لینڈ سے یہاں پہنچا، دونوں ملکوں کی کنڈیشنز میں فرق ہے، پارٹنر شپ کے لیے وکٹ پر ٹھہر کر کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ینگ بلڈ اچھی چیز ہے لیکن اس کے ساتھ تجربے کی بھی ضرورت ہوتی ہے، تجربہ کار کھلاڑی کو اندازہ ہوتا ہے کہ دباؤ میں کیسے سنبھالنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بی پی ایل میں بابر اعظم کے چرچے، جاتے ہی دھوم مچادی
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ایشین کھلاڑیوں کو آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور ساؤتھ افریقا میں مشکل پیش آتی ہے، اس کا حل ایک ہی ہے باؤنس اور پیس کے لیے خود کو تیار کریں۔
سابق کپتان نے کہا کہ کور ڈرائیو میری اسٹرنتھ ہے، یہ شاٹ کھیل کر میرے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے، کور ڈرائیو کے لیے میں نے بڑی محنت کی ہے اب کسی حد تک ماہر ہو گیا ہوں، میں جہاں کھڑا ہوں اس سے مطمئن نہیں ہوں ابھی اور بھی منازل ہیں، جب میں فلاپ ہوں تو کئی لوگوں سے بات کرتا ہوں، میں اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہوں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












