بدھ، 17-جون،2026
بدھ 1448/01/02هـ (17-06-2026م)

پی ایس ایل 9؛ کراچی میں میچز کیلئے سیکیورٹی پلان تیار

27 فروری, 2024 15:39

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے کراچی میں کھیلے جانے والے میچز کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

 کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے میچز 28 فروری سے 18 مارچ کھیلے جائیں گے جبکہ پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کا فائنل بھی کراچی میں کھیلا جائے گا۔

 ان تمام میچز میں ایس ایس یو کے ایک ہزار کمانڈوز سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

سکیورٹی حکام کے مطابق میچز کے دوران  ٹریفک پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس اور رینجرز بھی فرائض انجام دیں گے۔

 سیکیورٹی کمانڈوز اسٹیڈیم، پریکٹس گراؤنڈ، ائیرپورٹ، اسٹیدیم روٹس اور دیگر مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل کیلئے آنے والے شائقین چائنا گراؤنڈ میں پارکنگ کریں گے۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 میچز کیلئے کراچی کا ٹریفک پلان جاری

 میچ سے تین گھنٹے قبل اسٹیڈیم کے دروازے کھولے جائیں گے جبکہ اسٹیڈیم آنے والوں کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازم  ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9؛ حارث رؤف انجری کا شکار ہوگئے

اسٹیڈیم کا رُخ کرنے والوں کا شناختی کارڈ چیک کیا جائے گا، شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں اسٹیڈیم میں  داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 میچز کیلئے کراچی کا ٹریفک پلان جاری

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔