ہفتہ، 23-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ابرار احمد کی سوشل میڈیا پوسٹ سے بھارتی آگ بگولہ ہوگئے

03 مارچ, 2025 17:37

پاکستانی کرکٹر ابرار احمد انسٹاگرام پر ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کرنے کے بعد توجہ کا مرکز بن گئے اور بھارتی ٹرولز کی جانب سے اس پوسٹ پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

کرکٹر کا کمنٹ سیکشن ایک دم ہی ناقدین کے تبصروں سے بھر گیا کیونکہ بہت سے بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر کرکٹ میں سیاست لانے کا الزام کر رہے ہیں۔

ابرار پہلے ہی 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے میچ کے دوران سرخیوں میں آئے تھے، جب انہوں نے ایک ہائی وولٹیج مقابلے میں شبھمن گل کی اہم وکٹ حاصل کرنے پر جشن منایا تھا۔

پاکستان کی مایوس کن شکست اور ناقص کارکردگی کے باوجود ان کے پرجوش جشن پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا گیا۔

جہاں کچھ لوگوں نے اپنی ٹیم کی جدوجہد کے باوجود ‘حد سے زیادہ اعتماد’ کا مظاہرہ کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں کچھ نے ان کے بلند حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے دلیل دی کہ اس طرح کا جارحانہ رویہ اور عزم مشکل حالات میں کسی بھی کھلاڑی کے لئے لازمی خصوصیات ہیں۔

ابرار کی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ نے بھارتی مداحوں کو مزید پریشان کردیا، انہوں نے مسکراتے ہوئے چائے کا کپ تھامے اپنے فالوورز کو رمضان المبارک کی مبارک باد دیتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ‘رمضان شروع ہونے سے قبل شام کی شاندار چائے کا آخری کپ پی رہا ہوں۔

کرکٹر نے 2019 میں پاکستانی فوج کے ہاتھوں پکڑے گئے بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھمان کا واضح حوالہ دیا ہے۔

قید کے دوران جب ابھینندن سے ان سے چائے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ چائے شاندار تھی۔ اس کے بعد سے یہ فقرہ پاکستانیوں میں ایک مقبول میم بن گیا ہے، جسے اکثر بھارتی جارحیت کا مذاق اڑانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ابرار کی اس پوسٹ پر بھارتی شائقین کی جانب سے تنقید کی لہر دوڑ گئی اور بہت سے لوگوں نے ان پر کرکٹ کو سیاسی رنگ دینے کا الزام عائد کیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔