خاتون سیاستدان نے کپتان روہت شرما کو موٹاپے کا طعنہ دیدیا

بھارتی کپتان روہت شرما کو موٹاپے کے طعنے ملنے لگے
اپوزیشن پارٹی کی کانگریس ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو موٹا انسان کہہ ڈالا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اپوزیشن پارٹی کی کانگریس ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے روہت شرما کو موٹا کہتے ہوئے ان کی فٹنس اور کپتانی پر بھی سوال اٹھا دیا۔
ڈاکٹر شمع محمد نے روہت شرما کے نیوزی لینڈ کے خلاف 15 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد یہ رد عمل سامنے آیا ہے تاہم سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیکھنے کے بعد شمع نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔
مزید پڑھیں:بھارتی کپتان روہت شرما نے اپنے کرکٹ کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا

ترجمان کانگریس نے کہا کہ روہت شرما کا وزن زیادہ ہے اور وہ اب تک سب سے غیر متاثر کن کپتان ہیں، وہ کھلاڑی کے لحاظ سے موٹے ہیں اور انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب بی جے پی ترجمان نے ردعمل میں کہا کہ جنہوں نے پہلے ملک کی مخالفت کی وہ اب کرکٹ ٹیم کی کر رہے ہیں، کانگریس محبت کی دکان نہیں نفرت کا پیغام دینے والے ہیں جو راہول گاندھی کی کپتانی میں 90 الیکشنز ہار چکے ہیں وہ روہت شرما کی کپتانی کو غیر متاثر کن کہہ رہے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












