جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

پاکستان ٹیم میں بڑی تبدیلیاں، نئے کپتان سے متعلق بھی فیصلہ ہوگیا

03 مارچ, 2025 21:06

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بدترین شکست کے بعد محمد رضوان سے کپتانی واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد رضوان کو ممکنہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی کے عہدے سے ہٹادیا جائے گا جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ نیوزی لینڈ کی تیاریوں کے لیے اسکواڈ میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے سلمان علی آغا اور محمد حارث میں سے کسی ایک کو ٹی 20 ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ محمد رضوان اور بابر اعظم سمیت متعدد تجربہ کار کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا کیونکہ پی سی بی کا مقصد نئے کھلاڑیوں کو آزمانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابرار احمد کی سوشل میڈیا پوسٹ سے بھارتی آگ بگولہ ہوگئے

وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث، نوجوان فاسٹ بولر عاکف جاوید اور محمد وسیم جونیئر کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

آل راؤنڈر فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کی جانب سے قومی ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کی توقع ہے جب کہ محمد وسیم جونیئر اور شاداب بھی ٹیم میں واپسی کرسکتے ہیں۔

اگرچہ ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیموں کے حوالے سے باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا تاہم پی سی بی نے ان تبدیلیوں کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔