ہفتہ، 25-اپریل،2026
ہفتہ 1447/11/08هـ (25-04-2026م)

نائیجیریا کے سابق فٹبالر مائیکل اینیرامو انتقال کر گئے

25 اپریل, 2026 10:17

نائیجیریا کے سابق فٹبالر مائیکل اینیرامو دوستانہ میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا فٹبال فیڈریشن نے سابق فٹبالر مائیکل اینیرامو دوستانہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 40 سالہ مائیکل اینیرامو جمعہ کی صبح کادونا کے علاقے اُنگوان یلوا میں ایک میچ کھیل رہے تھے، جب وہ اچانک گر پڑے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ میچ کے دوسرے ہاف کے چند منٹ بعد پیش آیا۔ طبی امداد کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ڈاکٹروں نے ابتدائی طور پر ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی ہے۔

مائیکل اینیرامو اپنے کیریئر میں افریقہ، یورپ اور مشرق وسطیٰ کے مختلف کلبوں کی نمائندگی کر چکے تھے۔ انہوں نے نائیجیریا کی قومی ٹیم ’’سپر ایگلز‘‘ کے لیے بھی 10 بین الاقوامی میچز کھیلے۔

وہ اپنی طاقتور جسمانی ساخت اور جارحانہ کھیل کے انداز کی وجہ سے کافی مشہور تھے اور مداح انہیں “دی ٹینک” کے نام سے بھی جانتے تھے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔