پیر، 27-اپریل،2026
پیر 1447/11/10هـ (27-04-2026م)

بابراعظم کی شاہین آفریدی کے بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

27 اپریل, 2026 14:23

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے بیٹے عالیار کے درمیان ایک دلچسپ اور خوبصورت لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

یہ واقعہ پی ایس ایل کے ایک میچ کے اختتام کے بعد پیش آیا، جہاں شاہین آفریدی اپنے اہلخانہ کے ساتھ اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

میچ کے بعد بابر اعظم کو ننھے عالیار آفریدی کے ساتھ وقت گزارتے اور کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں عالیار اپنے والد کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بابر اعظم کو گیند کرواتے ہیں۔

اس موقع پر بابر اعظم نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے خود کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دے دیا، جس پر وہاں موجود لوگ بھی مسکرا اٹھے۔

یہ مختصر مگر دلکش لمحہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

شائقین کرکٹ نے اس ویڈیو پر مثبت اور محبت بھرے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بہت سے صارفین نے اسے کرکٹ کے خوبصورت اور ہلکے پھلکے لمحات میں سے ایک قرار دیا ہے۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔