پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کی شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں بھرپور نیٹ پریکٹس کی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ڈھاکہ کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے پریکٹس سیشن کا آغاز کر دیا ہے۔
قومی اسکواڈ نے آج گراؤنڈ میں بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور نیٹ پریکٹس کی، جس میں کھلاڑیوں نے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم اور خرم شہزاد بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے ڈھاکا روانہ
نیٹ پریکٹس سے قبل قومی کھلاڑیوں نے وارم اپ سیشن میں حصہ لیا اور اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لیے فیلڈنگ کی مشقیں بھی کیں۔
کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کو مختلف تزویراتی ہدایات دیں تاکہ وہ بنگلہ دیشی اسپنرز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔ قومی اسکواڈ کل بھی مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک پریکٹس سیشن جاری رکھے گا تاکہ میچ سے قبل خامیوں کو دور کیا جا سکے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











