ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نور زمان کا شاندار آغاز، مصری کھلاڑی کو شکست

مصر میں جاری ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوجوان اسکواش پلیئر نور زمان نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں میزبان ملک کے کھلاڑی ایڈم حول کو شکست دے دی۔
نور زمان اور مصری کھلاڑی کے درمیان میچ انتہائی دلچسپ رہا۔ پاکستانی پلیئر نے سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے کامیابی حاصل کی۔
میچ کا اسکور 11-9، 5-11، 11-7، 9-11 اور 11-8 رہا۔
نور زمان نے پورے میچ میں عمدہ کھیل پیش کیا۔ فیصلہ کن گیم میں انہوں نے دباؤ کے باوجود شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔
اس کامیابی کے بعد پاکستانی اسکواش شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے ایک اور کھلاڑی عاصم خان پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ انہیں سیڈ 5 جوئیل ماکن نے شکست دی۔
پاکستان کے تیسرے کھلاڑی عشب عرفان آج اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔ شائقین کو ان سے بھی اچھی کارکردگی کی امید ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












