بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں بابر اعظم اور خرم شہزاد کی واپسی متوقع

بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں دو اہم تبدیلیوں کا امکان ہے، جس کے تحت شاہین شاہ آفریدی اور امام الحق کو آرام دے کر بابر اعظم اور خرم شہزاد کو شامل کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ نے نئی اور جارحانہ حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ میچ میں ٹیم کی کارکردگی اور کھلاڑیوں کی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پلیئنگ الیون میں دو نمایاں تبدیلیاں کی جائیں۔
ذرائع کے مطابق اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور اوپننگ بلے باز امام الحق کو دوسرے ٹیسٹ سے ڈراپ کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : افغان طالبان کا بھارتی پراکسی کا کردار، خطے کے امن کیلئے سنگین خطرہ ہے، بنگلہ دیشی جریدہ
ٹیم مینجمنٹ کا ماننا ہے کہ ان کھلاڑیوں کو آرام دے کر نئے اور ان فارم کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے تاکہ ٹیم کے مجموعی توازن کو بہتر بنایا جا سکے۔
دوسری جانب شائقین کرکٹ کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اور فاسٹ بولر خرم شہزاد کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں واپسی متوقع ہے۔
بابر اعظم کی شمولیت سے بیٹنگ لائن کو استحکام ملے گا، جبکہ خرم شہزاد کی واپسی سے بولنگ کے شعبے میں نیا جوش و خروش پیدا ہونے کی امید ہے۔
ٹیم مینجمنٹ مختلف کمبینیشنز پر غور کر رہی ہے تاکہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ حتمی الیون کا اعلان میچ سے قبل کیا جائے گا، تاہم یہ واضح ہے کہ ٹیم میں کارکردگی کی بنیاد پر سخت فیصلے لیے جا رہے ہیں تاکہ قومی ٹیم دوبارہ فتوحات کی راہ پر گامزن ہو سکے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












