پاک فضائیہ نے 55 ویں نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 کا ٹائٹل جیت لیا

55ویں نیشنل مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 کے فائنل میں پاک فضائیہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان نیوی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میچ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز اسپورٹس کمپلیکس واہ کینٹ میں کھیلا گیا، جہاں پاک فضائیہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نیوی کو 1-3 سے ہرایا۔
پاک فضائیہ نے پہلا سیٹ 16-25 سے گنوانے کے باوجود زبردست کم بیک کیا اور اگلے تینوں سیٹس 21-25، 21-25 اور 18-25 سے جیت لیے۔
اس کامیابی کے ساتھ پاک فضائیہ نے 12 سال بعد دوبارہ قومی والی بال ٹائٹل حاصل کر لیا۔ ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔
سیمی فائنل میں بھی پاک فضائیہ نے دفاعی چیمپئن واپڈا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
یہ چیمپئن شپ 18 سے 23 مئی 2026 تک جاری رہی جس میں ملک بھر کی 16 بہترین ٹیموں نے شرکت کی۔
پاک فضائیہ کے کپتان چیف ٹیکنیشن فہد رضا کو فائنل اور پورے ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جبکہ چیف ٹیکنیشن آفاق خان نے بہترین آؤٹ سائیڈ ہٹر کا ایوارڈ حاصل کیا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











