ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ سے قبل پاکستان ٹیم کو بڑا جھٹکا، دو اہم کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے اہم میچز کے لیے اسپین روانگی سے قبل قومی ہاکی ٹیم کے دو اہم کھلاڑی ان فٹ ہو کر اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے آغاز سے قبل ہی پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کو دھچکا لگا گیا، ٹیم کے دو انتہائی اہم اور کلیدی کھلاڑی اسکواڈ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔
قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ منظور الحسن نے تصدیق کی ہے کہ حنان شاہد اور سفیان خان فٹنس مسائل کے باعث اب ٹیم کا حصہ نہیں رہے۔
یہ بھی پڑھیں : شکیل عباسی کے قومی ٹیم کا کیمپ چھوڑنے کے معاملے پر ہاکی فیڈریشن کی وضاحت
کھلاڑی حنان شاہد ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں، جبکہ سفیان خان گھٹنے کی شدید تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں، یہ دونوں کھلاڑی پاکستان ٹیم کے جاری تربیتی کیمپ میں شامل تھے، جہاں انہیں ان انجریز کا سامنا کرنا پڑا۔
قومی ہاکی ٹیم پرو لیگ میں شرکت کرنے کے لیے 9 جون کو اسپین روانہ ہو رہی ہے، جہاں اسے اسپین اور بیلجیئم کے خلاف 2، 2 میچ کھیلنے ہیں۔
اس کے بعد قومی ٹیم نے لندن کا سفر کرنا ہے، جہاں وہ انگلینڈ اور روایتی حریف بھارت کے خلاف بھی 2، 2 اہم میچز کھیلے گی، تاہم ان اہم ترین مقابلوں سے ٹھیک پہلے ان 2 کھلاڑیوں کا ان فٹ ہونا ٹیم کی حکمت عملی کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












