نیوزی لینڈ نے فٹ بال ورلڈ کپ میں مضبوط ایران کے ساتھ میچ 2-2 سے برابر کردیا

فیفا ورلڈ کپ کے ایک اور انتہائی سنسنی خیز اور جارحانہ میچ میں کمزور سمجھی جانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مضبوط ایران کو 2-2 سے برابری پر روک دیا۔
لاس اینجلس کے سوفی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے شروع سے ہی ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے۔
نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ایلیا جسٹ نے میچ میں دو بار اپنی ٹیم کو برتری دلائی لیکن ایران نے دونوں مرتبہ شاندار واپسی کی۔
ایران کی طرف سے رامین رضائیان نے بہترین گول کیا اور محمد محبی کو گول کرنے میں مدد بھی فراہم کی۔ ایرانی تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی، جو اپنی ٹیم کی مسلسل حوصلہ افزائی کرتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں : فٹبال ورلڈکپ کے سنسنی خیز مقابلے میں سعودی عرب اور یوراگوئے کا میچ 1-1 سے برابر
میچ میں ہونے والے چاروں گول بہترین حکمت عملی اور پاسنگ کے نتیجے میں بنے۔ دونوں ٹیموں نے دفاعی کھیل کے بجائے مکمل طور پر جارحانہ فٹ بال کا مظاہرہ کیا، جس سے تماشائی انتہائی محظوظ ہوئے۔
میچ کے اختتام پر کھلاڑی میدان میں نڈھال ہو کر گر گئے جبکہ دونوں کوچز نے اس شاندار کھیل پر ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔
اسی روز گروپ جی کے ایک اور میچ میں مصر نے بیلجیم کو 1-1 سے برابری پر روکا، جس کے بعد اب گروپ کی تمام چاروں ٹیمیں 1،1 پوائنٹ کے ساتھ بالکل برابر سطح پر آ گئی ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












