فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کا شیڈول جاری، راؤنڈ آف 32 کا آغاز 28 جون سے ہوگا

فٹ بال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کی تصویر واضح ہونا شروع ہو گئی، راؤنڈ آف 32 کے میچز 28 جون سے 3 جولائی تک کھیلے جائیں گے۔
دنیا کے سب سے بڑے کھیل فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کا ڈھانچہ سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔ اس بار ٹورنامنٹ میں ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کیے جانے کے بعد پہلی مرتبہ راؤنڈ آف 32 کا مرحلہ متعارف کرایا گیا ہے۔
قانون کے مطابق 12 گروپس میں سے ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں اور تیسرے نمبر پر آنے والی 8 بہترین ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈ کپ میں ایران کیلئے تیاریاں مشکل بنا دی گئیں، کوچ سفری انتظامات پر پھٹ پڑے
اس کے بعد راؤنڈ آف 16، کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ ہوگا جبکہ فائنل 19 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
فیفا نے اس بار پوائنٹس برابر ہونے پر گول ڈفرنس کے بجائے ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ یعنی دونوں ٹیموں کے آپسی میچ کے نتیجے کو برتری کا پہلا معیار مقرر کیا ہے۔
اس نئے قانون کے باعث ہیٹی اور ترکیہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ اب تک میکسیکو گروپ اے سے، امریکہ گروپ ڈی سے اور جرمنی گروپ ای سے اگلے مرحلے میں پہنچ چکے ہیں، جبکہ ہیٹی اور ترکیہ کی ٹیمیں اپنے ابتدائی میچز ہار کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












