کینیڈا نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر پہلی بار ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی

کینیڈا کی فٹ بال ٹیم نے فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز میچ میں جنوبی افریقہ کو 1-0 سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار آخری 16 ٹیموں کے مرحلے میں جگہ بنا لی۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے ناک آؤٹ میچ میں کینیڈا نے جنوبی افریقہ کو ایک صفر سے ہرا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔
لاس اینجلس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس انتہائی اہم میچ کے آخری لمحات یعنی اضافی وقت (اسٹاپیج ٹائم) میں کینیڈا کے کھلاڑی اسٹیفن ایوستاچیو نے پنالٹی ایریا کے باہر سے ایک شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو پہلی بار ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں پہنچا دیا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم جو میچ کو اضافی وقت اور پنالٹی شوٹ آؤٹ تک لے جانے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی، گول ہونے کے بعد میچ برابر کرنے میں ناکام رہی۔
اب کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے کینیڈا کا مقابلہ 4 جولائی کو ہوسٹن میں نیدرلینڈز یا مراکش کے خلاف ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : ارجنٹائن نے اردن کو 1-3 سے ہرا دیا، لیونل میسی کا ورلڈ کپ میں نیا عالمی ریکارڈ
میچ کے بعد کینیڈا کے ہیڈ کوچ جیسی مارش نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں کینیڈین ہیرو قرار دیا۔ میچ کا پہلا ہاف دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کے باعث بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔
پہلے ہاف کے اختتام پر کینیڈا کو گول کرنے کا اچھا موقع ملا، لیکن جنوبی افریقہ کے دفاعی کھلاڑیوں نے گیند لائن سے کلیئر کر دی۔
کینیڈا کے کھلاڑی رچی لاریا کے فاؤل پر ریفری کی جانب سے پنالٹی نہ دیے جانے پر کینیڈین شائقین نے شدید احتجاج اور نعرے بازی بھی کی۔
دوسرے ہاف میں بھی کینیڈا کو کئی مواقع ملے لیکن وہ فائدہ نہ اٹھا سکے، تاہم میچ کے بالکل آخری لمحات میں اسٹیفن کے تاریخی گول نے کینیڈا کو بڑی فتح دلا دی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیفن نے اس تاریخی جیت کو تمام کینیڈین عوام کے نام کیا اور امید ظاہر کی کہ اگر ٹیم اسی طرح محنت کرتی رہی تو وہ ورلڈ کپ بھی جیت سکتے ہیں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












