جمعرات، 2-جولائی،2026
جمعرات 1448/01/17هـ (02-07-2026م)

پی سی بی اور سعودی کرکٹ فیڈریشن کے درمیان جدہ میں انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا معاہدہ

02 جولائی, 2026 14:01

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے درمیان جدہ میں ایک جدید اور عالمی معیار کا کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کھیل کے میدان میں ایک نئی اور مضبوط شراکت داری کا آغاز ہوا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے مابین کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک تاریخ ساز اور اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔

اس تاریخی معاہدے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن محمد آل سعود نے دستخط کیے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ادارے کرکٹ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، تکنیکی مہارت کی فراہمی، گراؤنڈز کی بہترین پلاننگ اور آپریشنل معیارات کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : نیوزی لینڈ کے مایہ ناز بیٹر کین ولیمسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا 

اس منصوبے کا سب سے بڑا مرکز جدہ میں ایک جدید ترین کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر ہے، جو بین الاقوامی مقابلوں کے تمام جدید ترین تقاضوں کو پورا کرے گا۔

یہ اسٹیڈیم سعودی عرب کو مستقبل میں بین الاقوامی کرکٹ میچز اور بڑے عالمی ایونٹس کی میزبانی کے قابل بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ سعود بن مشعل نے کہا کہ یہ پاک سعودی شراکت داری صرف ایک اسٹیڈیم کی تعمیر تک محدود نہیں رہے گی، بلکہ یہ پائیدار سرمایہ کاری کے ذریعے سعودی عرب میں کرکٹ کے روشن مستقبل کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو سعودی کرکٹ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے پر فخر ہے اور یہ مضبوط رشتہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید بلندیوں پر لے جائے گا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔