جمعہ، 3-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/18هـ (03-07-2026م)

انگلینڈ خواتین ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں داخل، جنوبی افریقہ کو 40 رنز سے شکست

03 جولائی, 2026 12:02

انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے نیٹ سائیور برنٹ اور ہیتھر نائٹ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقہ کو 40 رنز سے ہرا کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو 40 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

انگلینڈ کی اس شاندار جیت کی بنیاد نیٹ سائیور برنٹ اور کپتان ہیتھر نائٹ کی دھواں دھار نصف سنچریوں پر رکھی گئی۔ انگلینڈ کی ٹیم ایک وقت میں 23 رنز پر 3 وکٹیں گنوا کر شدید دباؤ میں تھی، لیکن ان دونوں تجربہ کار کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کے لیے 90 گیندوں پر 133 رنز کی ریکارڈ شراکت داری قائم کر کے اپنی ٹیم کو بحران سے نکالا۔

یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈ کپ میں سوئزرلینڈ کی الجزائر کے خلاف 2-0 سے شاندار کامیابی

یہ خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت داری ہے۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

جواب میں انگلش ٹیم کی عمدہ بولنگ کے سامنے جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 129 رنز ہی بنا سکی۔

انگلینڈ کی جانب سے نیٹ سائیور برنٹ نے 75 اور ہیتھر نائٹ نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ اب اتوار کو لارڈز کے تاریخی میدان پر فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔