فیفا ورلڈ کپ ناک آؤٹ میچ میں اسپین کی آسٹریا کے خلاف 3-0 سے شاندار جیت

اسپین نے میکل اویارزابال کے شاندار 2 گولز کی بدولت آسٹریا کو 3-0 سے ہرا کر ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
اسپین کی فٹ بال ٹیم نے آسٹریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آخری 16 ٹیموں کے مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔
لاس اینجلس میں کھیلے گئے اس ناک آؤٹ میچ میں یورپی چیمپئن اسپین نے کھیل پر مکمل کنٹرول برقرار رکھا اور آسٹریا کو 3-0 سے عبرتناک شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں : 24 سالہ طویل انتظار ختم، امریکی فٹبال ٹیم بوسنیا کو شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں پہنچ گئی
اسپین کی جانب سے میکل اویارزابال نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گول اسکور کیے جبکہ پیڈرو پورو نے ہیڈر کے ذریعے ایک گول کیا۔
ہالی ووڈ کے نامور ستاروں نے بھی اسٹیڈیم میں موجود رہ کر اسپین کی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔ میچ کے دوران اسپین کی برتری اس سے بھی زیادہ ہو سکتی تھی، تاہم ان کا ایک گول فاؤل قرار دیا گیا اور ایک فری کک پول سے ٹکرا گئی۔ اس بڑی جیت کے بعد اب اگلے مرحلے میں اسپین کا مقابلہ پرتگال سے ہوگا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












