دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیلئے 16 رکنی پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر

پی سی بی نے شان مسعود کو برطرف کر کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے اور دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان بھی کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ بابر اعظم کو دوبارہ ٹیسٹ فارمیٹ کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔
لاہور میں قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان عاقب جاوید، اسد شفیق اور سابق کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے 16 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا باضابطہ اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں : روی بشنوئی کے اوور میں 29 رنز، انگلینڈ کے جیکب بیتھل نے بھارت کے ہاتھوں سے فتح چھین لی
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ شان مسعود کی بطور بلے باز کارکردگی بہتر رہی ہے، لیکن کپتانی کے لیے کچھ چیزیں بہتر ہونا ضروری تھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بابر اعظم ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف دونوں سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ 16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس، عبداللہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری، محمد رضوان، ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد شامل ہیں۔
مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔ پاکستان ٹیم اپنے دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف کرے گی، جہاں 18 جولائی کو ٹراوبا میں وارم اپ میچ کھیلا جائے گا، جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جولائی تک ٹراوبا میں ہی کھیلا جائے گا۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









