وسیم اکرم کے انتقال کی افواہیں جھوٹی ثابت، شنیرا اکرم نے ویڈیو جاری کر کے حقیقت واضح کر دی

The truth behind the reports of Wasim Akram's passing has come to light
پاکستان کرکٹ کے عظیم فاسٹ بولر اور سابق کپتان وسیم اکرم کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں بے بنیاد ثابت ہوئیں۔
گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایسی ویڈیوز اور پوسٹس تیزی سے وائرل ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ وسیم اکرم دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ بعد ازاں معلوم ہوا کہ ان میں سے کئی ویڈیوز مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی تھیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
ان جھوٹی خبروں کے جواب میں شنیرا اکرم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں وسیم اکرم جم میں ورزش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ وہ مختلف فٹنس ایکسرسائز کر رہے ہیں، جن میں کیبل پل ڈاؤن، پل اپس اور باربل فلور پریس شامل ہیں۔ ویڈیو کے اختتام پر وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکراتے بھی ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ صحت مند اور معمول کی زندگی گزار رہے ہیں۔
View this post on Instagram
شنیرا اکرم نے ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ویڈیو ان تمام جھوٹی خبروں اور اے آئی سے تیار کردہ جعلی ویڈیوز کے جواب میں شیئر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












