ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے باوجود ناروے میں فٹبال ٹیم کا شاندار استقبال

فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد وطن واپس پہنچنے پر ناروے کی فٹبال ٹیم کا دارالحکومت اوسلو میں ایک لاکھ سے زائد مداحوں نے شاندار استقبال کیا۔
فیفا ورلڈ کپ کے سنسنی خیز کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کے بعد ناروے کی قومی فٹبال ٹیم جب وطن واپس پہنچی تو دارالحکومت اوسلو کی سڑکوں پر ایک لاکھ سے زائد فٹبال شائقین امڈ آئے۔
شائقین نے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دکھ کو ایک جشن میں بدل دیا اور اپنے ہیروز کا شاندار استقبال کیا۔ ناروے کی ٹیم کے طیارے کو رن وے پر پانی کی توپوں سے روایتی سلامی دی گئی، جس کے بعد کھلاڑیوں کا شاہی محل کے باہر عوام سے آمنا سامنا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : جنوبی افریقہ کی پولیس نے فٹبالر جیڈن ایڈمز کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دیں
کنگ ہیرالڈ سے ملاقات کے بعد ٹیم نے محل کی سیڑھیوں سے مداحوں کا شکریہ ادا کیا، جہاں ولی عہد ہاکون نے خود ڈھول بجا کر روایتی جشن کا آغاز کیا۔
تاہم اس جشن کے آخری مرحلے میں ٹیم کے مایہ ناز اسٹار اسٹرائیکر ارلنگ ہالینڈ نظر نہیں آئے کیونکہ پرواز میں 4 گھنٹے کی تاخیر کے باعث وہ اور ان کے ساتھی کھلاڑی سینڈر برجر اپنی اگلی فلائٹ پکڑنے کیلئے جشن کے ادھورے مرحلے میں ہی ایئرپورٹ روانہ ہو گئے تھے، جس کی تصدیق کوچ اسٹال سولباکن نے میڈیا سے گفتگو میں کی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












