اسپین نے ارجنٹائن کو 1-0 سے ہرا کر فٹ بال ورلڈ کپ 2026 جیت لیا

اسپین نے فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں ارجنٹائن کو اضافی وقت میں 1-0 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میچ میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کو اضافی وقت میں 1-0 سے ہرا کر دوسری بار ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا ہے۔
میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول متبادل کھلاڑی فیران ٹورس نے 106 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ یہ فلیش بیک 16 سال اور 8 دن پرانی یاد تازہ کرتا ہے، جب اینڈریس انیستا نے ہالینڈ کے خلاف اضافی وقت میں گول کر کے اسپین کو پہلا ورلڈ کپ جتوایا تھا۔ اسپین کی ٹیم نے پورے میچ میں ارجنٹائن پر دباؤ برقرار رکھا اور میچ میں 20 شاٹس داغے۔
میچ کے مقررہ وقت کے آخری لمحات میں ارجنٹائن کے کھلاڑی اینزو فرنینڈس کو پاؤ کیوبارسی پر فاؤل کرنے کی وجہ سے ریفری نے دوسرا یلو کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا، جس کے بعد ارجنٹائن کی ٹیم 10 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی اور ان کے لیے مشکلات بڑھ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : روہت شرما کے شاندار 138 رنز بھی بھارت کو ہار سے نہ بچا سکے، انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کرلی
ارجنٹائن کے 39 سالہ کپتان لیونل میسی نے پورے ٹورنامنٹ میں 8 گول اور 4 اسسٹ کئے لیکن فائنل میچ میں ہسپانوی دفاع نے انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔
ارجنٹائن کے گول کیپر ایمی مارٹنز نے 11 شاندار بچاؤ کیے اور اپنی ٹیم کو میچ میں برقرار رکھا، لیکن اضافی وقت کے دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی پیڈرو پورو کے کراس پر نیکو ولیمز کے ہیڈر کی مدد سے فیران ٹورس نے شاندار ہاف والی پر گول کر کے ارجنٹائن کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
اسپین کے 65 سالہ کوچ لوئس ڈی لا فونٹے ورلڈ کپ جیتنے والے تاریخ کے سب سے عمر رسیدہ کوچ بن گئے ہیں۔ اس جیت کے بعد اسپین کی ٹیم نے ارجنٹائن کے کھلاڑیوں کے لیے اعزازی گارڈ آف آنر بھی بنایا۔
ارجنٹائن کے کوچ لیونل اسکالونی نے اعتراف کیا کہ فائنل میں اسپین کی ٹیم ہم سے بہتر کھیل پیش کر رہی تھی اور وہ اس جیت کی حقدار تھی۔
Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












