جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کر گئے

22 جولائی, 2026 11:41

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عامر وحید صدیقی گزشتہ روز عمان میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ عمان ہی میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کے انتقال پر اہل خانہ اور قریبی عزیز غمزدہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق عامر وحید صدیقی کراچی ریجن کرکٹ سے وابستہ معروف شخصیت ضیاء صدیقی کے چھوٹے بھائی تھے۔ صدیقی خاندان کا کراچی کی کرکٹ اور کھیلوں کی سرگرمیوں سے طویل عرصے سے تعلق رہا ہے۔ اسی وجہ سے مرحوم کے انتقال کی خبر نے کھیلوں سے وابستہ افراد کو بھی افسردہ کر دیا۔

عامر وحید صدیقی کے انتقال پر مختلف کرکٹ شخصیات اور سرفراز احمد کے قریبی حلقوں کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ سماجی، سیاسی اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

Catch all the کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔